میڈیا خاص طور پر اخبارات کی اشاعت پر عائدقدغن کے باعث پیر کو مسلسل تیسرے دن بھی وادی کشمیر سے نکلنے والے اخبارات شائع نہ ہوسکے۔
دوسری جانب کرفیو اور تشدد زدہ وادی میں موبائیل فون سروس اور
انٹرنیٹ خدمات کو بدستور معطل رکھا گیا ہے۔
اگرچہ کیبل ٹی وی خدمات کو بحال کردیا گیا ہے، تاہم پاکستانی نیوز چینلوں خاص طور پر جیو، سماء، اے آر وائی، پی ٹی وی، دنیا، سچ ٹی وی اورایکسپریس کی نشریات روک دی گئی ہیں۔